• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا فنڈ، شعیب اختر کی پاک بھارت ون ڈے سیریز کی تجویز


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے موجودہ صورتحال میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی تجویز پیش کی ہے تاکہ اس سے جمع ہونے والی آمدنی کو کورونا وائرس کی عالمی وبا کے خلاف دونوں ملکوں میں استعمال کیا جاسکے۔

 اپنے زمانے کے تیز ترین بولر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باعث 2007 کے بعد سے کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی جاسکی ہے، دونوں ملک صرف آئی سی سی ورلڈکپ اور ایشیا کپ مقابلوں کے دوران مد مقابل آئے تھے۔

ایک بھارتی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بحران کے دور میں میری تجویز ہے کہ تین میچوں کی ایک سیریز کھیلی جائے، اس کے نتائج  سے کوئی بھی ناراض نہیں ہوگا۔ 

اگر ویرات کوہلی سنچری بنائیں گے تو ہم خوش ہونگے اور بابر اعظم سو رنز کرینگے تو آپ خوش ہونگے، دونوں ٹیمیں فاتح ہونگی اس سے قطع نظر کہ آن دی فیلڈ کیا ہورہا ہے۔

تازہ ترین