• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل مارکیٹ میں وینٹی لیٹرز کی قلت ہے، چیئرمین این ڈی ایم

انٹرنیشنل مارکیٹ میں وینٹی لیٹرز کی قلت ہے، چیئرمین این ڈی ایم


چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں وینٹی لیٹرز کی قلت ہے لیکن ہم اس حوالے سے اپنے ہدف کو حاصل کرلیں گے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ 13 مارچ کے بعد اپنے کام کو 7 اکائیوں یعنی چار صوبے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دارلحکومت اسلام آباد میں تقسیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے طبی عملے کی حفاظت کے لیے 6 ہزار کٹس کی درخواست آئی، ہم نے 18 ہزار پہنچائیں۔

جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ سندھ کے لیے 9ہزار حفاظتی کٹس اندازہ لگایا گیا تھا مگر ہم نے 15 ہزار فراہم کیں جبکہ صوبے کے 42 ہزار اسپتالوں کو اگلے 3 دن میں براہ راست حفاظتی کٹس پہنچادی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لیے 2 ہزار کا اندازہ لگایا تھا مگر وہ بھی ہم نے 8 ہزار حفاظتی کٹس فراہم کیں جبکہ گلگت بلتستان سے 15 ہزار کی ڈیمانڈ کی تھی ہم نے 24 ہزار فراہم کیں جبکہ مزید 4 ہزار دینے جارہے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر نے 10ہزار کی ڈیمانڈ کی ہم نے 13ہزار فراہم کیں جبکہ اسلام آباد سے 18 ہزار کی ڈیمانڈ ہے 8 ہزار دے چکے جبکہ اگلے 3 دن میں مزید 6 ہزار فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ایک لاکھ ٹیسٹنگ کٹس پہنچ رہی ہیں جبکہ جمعہ کی رات تک 2 لاکھ 35 ہزار ٹیسٹنگ کٹس مزید آئیں گی۔

تازہ ترین