• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: حکومتی ناکہ بندی سے ڈاکٹرز بھی پریشان

کراچی: حکومتی ناکہ بندی سے ڈاکٹرز بھی پریشان


کورونا وائرس کے باعث حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث کراچی کے ڈاکٹرز بھی پریشان ہوگئے۔ 

ان ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ ناکے لگے ہونے کے باعث انہیں بھی اسپتالوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

کراچی میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں کو بھی مختلف ناکوں پر روکا جا رہا ہے۔

ایک ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ناکے پر روک لیا جاتا ہے، اور انہیں واپس جانے کا کہا جاتا ہے۔ 

انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ڈاکٹرز کے ساتھ پیش آنے والی اس پریشانی کا تدارک کیا جائے۔

تازہ ترین