• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے چین کی 2 کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقاتیں

وزیراعظم سے چین کی 2 کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقاتیں


وزیراعظم عمران خان سے چین کی دو کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقاتیں کی ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں میں چینی کمپنیوں نے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 50 لاکھ روپے عطیہ جمع کرایا۔

ملاقات میں موجود چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو چینی کمپنیوں نے 30 لاکھ روپے کا حفاظتی سامان بھی عطیہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی کمپنیوں کی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چینی انجینئرنگ کمپنی کے سربراہ نے ٹیکنالوجی کی مدد سے کپاس کی پیداوار بڑھانے سے متعلق وزیراعظم سے گفتگو کی۔

اعلامیے کے مطابق چینی کمپنی نے وزیراعظم کو کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

اعلامیے کے مطابق چینی توانائی کمپنی کے صدر نے قابل تجدید توانائی منصوبوں خاص طور پر شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی لینے پر چینی کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین