• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے صحتیاب 3 لاکھ 93 ہزار، اموات 83 ہزار سے زائد

کورونا سے صحتیاب 3 لاکھ 93 ہزار، اموات 83 ہزار سے زائد


کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 3 لاکھ 93 ہزار سے زیادہ صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور 83 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 1427 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جس کے بعد وہاں مرنے والوں کی تعداد 10328 ہو گئی ہے، جبکہ 11059 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد فرانس میں متاثرہ افراد کی تعداد 109،069 ہوگئی۔

اسپین میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس نے 510 افراد کی جان لے لی، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 555 ہوگئی جبکہ چار ہزار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 690 ہو گئی ہے۔

یورپ میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی میں کورونا سے 17 ہزار سے زیادہ لوگ انتقال کر گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 35  سے زیادہ کورونا کیسز اٹلی میں ریکارڈ ہوئے ہیں۔

چین میں آج 62 نئے کورونا کیسز اور کورونا سے دو اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 802 ہے جبکہ اب تک تین لاکھ 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترجمان نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہونے والے افراد کی تعداد 77 ہزار دو 279 ہے۔

تازہ ترین