• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: شب برات پر شہریوں کے قبرستان جانے پر پابندی

حیدرآباد: شب برات پر شہریوں کے قبرستان جانے پر پابندی


حیدر آباد میں بھی شب برات کے موقع پر شہریوں کے قبرستان جانے پر پابندی عائد ہے، جہاں دیگر شہروں کے مقابلے میں عملدرآمد ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے بچنے کے لیے شب برات کے موقع پر قبرستان جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

اس پابندی پر عملدرآمد حیدرآباد میں ہوتا دکھائی دیا، جہاں شہریوں نے قبرستان کا رخ نہیں کیا۔

کچھ علاقوں میں جہاں شہریوں نے قبرستان جانے کی کوشش کی انہیں سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے واپس کردیا۔ 

تاہم کہیں لوگ قبرستان کے باہر سے ہی اپنے پیاروں اور وہاں مدفون دیگر مسلمانوں کے لیے دعا کرکے چلے گئے۔

تازہ ترین