پاکستان نے آئی سی سی کے دو اہم ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے باضابطہ خواہش ظاہر کر دی ،پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) 2023 سے 2031 کے دورانیہ میں ہونے والے ورلڈ کپ اور چیمپئنز کپ کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا، جس میں اس نے 2023 سے 2031 کے دوران ہونے والے ورلڈ کپ اور چیمپئنز کپ کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آئندہ اجلاس میں پی سی بی اپنی پریزینٹیشن دے گا، آئی سی سی کا اجلاس مئی کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
ایونٹس کی میزبانی کے لیے ملائیشیا کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ نے مشترکہ طور پر خواہش ظاہر کی ہے، جبکہ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے آئی سی سی ایونٹس میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔