• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی مشکلات سےآگاہ ہیں، دفتر خارجہ

حکومت مختلف ممالک میں کوروناوائرس کے سبب پاکستانیوں کی مشکلات سے آگاہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو وطن واپس لارہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں بغداد، تاشقند، استنبول، کینیڈا، برطانیہ، دوحہ سے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لایا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ دبئی، جدہ اور بنکاک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے، بیرون ممالک میں پاکستانی سفارت خانے اپنے شہریوں تک پہنچ رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے اپنے شہریوں کو خوراک اور ادویات سمیت دیگر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین