• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کورونا سے آج بھی 938 اموات 


برطانیہ میں کورونا سے آج بھی 938 افراد موت کا شکار بن گئے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار سے اوپر چلی گئی۔ جبکہ 60  ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس کے شکار برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اب بھی لندن کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کی طبیعت بہتر ہے، ڈاکٹرز ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

برطانیہ کے وزیر اعظم کی صحت سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ بورس جانسن کو مناسب مقدار میں آکسیجن فراہم کی جارہی ہے، انہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کو طبیعت بگڑنے پر گزشتہ روز آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ 

وزیر خارجہ ڈومینک راب نے بورس جانسن کی ہدایات پر قائم مقام کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

تازہ ترین