• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے حوالے سے جے یو آئی کا مشاورتی اجلاس

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی ف کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں کورونا کے پیش نظر جماعت کی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

جے یو آئی ف کے اعلامیہ کے مطابق ان کی جماعت ملک بھر میں انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

جے یوآئی ف کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

اجلاس میں ملک میں مستحقین میں جے یو آئی ف کی جانب سے راشن کی تقسیم کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ مدارس اور مساجد میں تدریسی عمل بند ہونے پر بچوں کی تعلیم کے متبادل آپشنز پر غور کیا گیا۔

جمعیت علماء اسلام ف کے اجلاس میں  تجویز دی گئی کہ والدین گھروں میں بچوں کی دینی تعلیم و تدریس جاری رکھیں۔

تازہ ترین