• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے کورونا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات

نیوزی لینڈ کے کورونا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات


نیوز ی لینڈ نے سخت اقدامات کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک دیا۔

دنیا کے مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں لیکن نیوزی لینڈ میں حکومت کے سخت اقدامات نے وائرس کو پھیلنے سے روک دیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 15 فروری کو سامنے آیا تھا، تقریباً 2 مہینے میں اس مہلک وائرس کے 46 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 1200 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

نیوزی لینڈ میں 258 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ صرف ایک شخص ہی کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

حکومت نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے نیوزی لینڈ کی سرحدوں کو بند کردیا پھر 29 مارچ کو ملک بھر میں ایک مہینے کا مکمل لاک ڈاؤن کردیا۔

نیوزی لینڈ کی حکومت نے ضروری اشیاء خریدنے والوں کو 6،6 فٹ کے فاصلے پر رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ دکانوں میں ایک سے زیادہ خریدار کی موجودگی پر پابندی عائد کردی گئی۔

حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں کرنے پر گرفتاریاں کی گئیں حتی کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے وزیر صحت کی بھی تنزلی کردی گئی۔

لاک ڈاؤن کے تقریباً گیارہ دن بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عوام سے پھر اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور وائرس کو مکمل شکست سے دو چار کریں۔

تازہ ترین