• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے سبب عالمی تجارت میں 32 فیصد کمی کی پیش گوئی

کورونا کے سبب عالمی تجارت میں 32 فیصد کمی کی پیش گوئی
ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ٹی او

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے کورونا کے پیش نظر 2020 میں بین الاقوامی تجارت میں 13 سے 32 فیصد تک کمی کی پیش گوئی کردی۔

ڈبلیو ٹی او کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث جاری بحران کے تجارت پر پڑنے والے اثرات 2008ء کے مالی بحران سے کہیں زیادہ ہوں گے۔

رپورٹ میں تجارت میں کمی کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ ایسا ہی کچھ 90 سال پہلے بھی ہوا تھا لیکن وہ مختصر عرصے کے لیے تھا۔

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ٹی او نے ان اعداد و شمار کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کو انسانی جان کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے ہیں، تجارت اور پیداوار میں ناگزیر کمی سے عام افراد اور کاروباری اداروں کو تکلیف دہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین