• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنیکا کپور کورونا وائرس سے صحتیاب، گھر منتقل

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور میں گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کیلئے لکھنؤ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد دوبارہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج منفی آگئے۔ انڈین ایکپریس کی رپورٹ کے مطابق بے بی ڈول گلوکارہ کنیکا کپور کے کورونا ٹیسٹ کے منفی تنائج آنے کے بعد گلوکارہ کو اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق کنیکا اب تک 6 بار کورونا کا ٹیسٹ کروا چکی ہیں جن میں سے چار کے نتائج مثبت آئے تھے جبکہ اب دو کے تنائج منفی آئے ہیں۔یاد رہے کہ بے بی ڈول میں ’سونے دی‘ اور ’چٹیاں کلائیاں‘ جیسے گانوں کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر مقبول ہونے والی بولی وڈ کی گلوکارہ کنیکاکپورکا انگلینڈ سے واپسی کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔گلوکارہ کو کوررونا کی تشخیص سے قبل کئی تقریبات کا حصہ بننے کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ان کے خلاف تین ایف آئی آر بھی درج کروائیں گئی۔

تازہ ترین