• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیفر لوپیز عرف جے لو کی شادی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی

جینیفر لوپیز عرف جے لو کی شادی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی 


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)جہاں کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کئی بڑے اجتماعات مؤخر اور منسوخ ہورہے ہیں وہیں امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز عرف جے لو کی شادی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ جینیفر لوپیز نے ایلن ڈی جینرز کو دیے ایک ویڈیو انٹرویو میں واضح کیا کہ کورونا وائرس کے باعث ان کی شادی کا منصوبہ بھی متاثر ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ’جیسے ساری دنیا اس وقت رک گئی ہے اور انتظار کررہی ہے کہ کب اس وبا سے نجات ملے گی اور اپنی معمول کی زندگی میں واپس آئیں گے ویسے ہی ہم بھی بس انتظار کررہے ہیں، کچھ ماہ انتظار کریں گے اور پھر سوچیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے‘۔خیال رہے کہ جینیفر لوپیز اور ایلکس روڈرگیوز کی منگی گزشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی، رواں سال فروری کے آخری میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ ان کو اور ان کے منگیتر کو شادی کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔50 سالہ جینیفر لوپیز کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر ہم پوری زندگی ہی ایک ساتھ گزارنے والے ہیں تو جلدی کس بات کی ہے؟‘ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’حیرانی کی بات یہ ہے کہ جب ہماری منگنی ہوئی تب میں چاہتی تھی کہ چند ہی ماہ میں ہماری شادی ہوجائے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سوچ تبدیل ہوگئی‘۔رپورٹس کے مطابق جینفر لوپیز اور ایلکس روڈرگیوز رواں سال مارچ یا اپریل میں شادی کرنے جارہے تھے تاہم اداکارہ نے خود اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔یاد رہے کہ یہ جنیفر لوپز کی چوتھی جبکہ ایلکس روڈگیوز کی دوسری شادی ہوگی، دونوں کے سابقہ شادیوں سے 2، 2 بچے ہیں۔

تازہ ترین