• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، منافع کےحصول کیلئے فروخت کا دباؤ، 260 پوائنٹس کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کے دباؤ کے باعث مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 260پوائنٹس کی کمی سے31ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکا ،سرمایہ کاری مالیت67ارب98کروڑ93لاکھ روپے گھٹ گئی۔ 57.95فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 4.76فیصدزائد رہا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مالیاتی اداروں، میوچل افندز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں منفی رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 260.28پوائنٹس کی کمی سے 30971.27پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی 147.88پوائنٹس کی کمی سے 13717.92 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 254.39پوائنٹس کی کمی سے 22192.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ193کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 67ارب 98کروڑ93لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر 59کھرب 29ارب 37کروڑ 34لاکھ روپے رہ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے بدھ کو کاروباری حجم 18کروڑ 10لاکھ شیئرز رہا جو منگل کے مقابلے میں 82لاکھ30ہزار شیئرز زائد ہے۔ گزشتہ روز قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 45روپے کے اضافے سے 1535روپے اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت36.05روپے اضافے سے 516.78 روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص قیمت 310.91روپے کمی سے6389.19روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 131.17 روپے کمی سے 1617.82روپے ہوگئی۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز، ہیسکول پٹرول، پاک الیکٹران، میپل لیف،پایونیئر سیمنٹ،فوجی فوڈز، ڈی جی خان سیمنٹ ، فوجی سیمنٹ ،کے الیکٹرک اور بینک آف پنجاب کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

تازہ ترین