• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے سبب کاروباری سرگرمیاں ختم ہوچکی ہیں، زبیر ایف طفیل

کراچی (اے پی پی)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سیکریٹری جنرل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر ایف طفیل نے کہا ہے کہ کورووناوائرس کے سبب صنعتی و کاروباری ادارے بندہونے سے کاروباری سرگرمیاں ختم ہوچکی ہیں ، ایکسپورٹ کے آرڈرز کینسل ہوچکے ہیں،صنعتی پہیہ جام ہوچکا ہے ،صنعتی پیداواری سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے ورکرز اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں،سرمایہ کی فراہمی رک جانے سے اورایکسپورٹ کی بندش سے بہت سی صنعتیں بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں نادہندگی کے قریب پہنچ کربند ہونے کے قریب ہیں،ان حالات میں وزیراعظم عمران خان فوری طور پر صنعتوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں ۔ بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں زبیرطفیل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان فوری طور پر مارک کو 5 فیصد کرے کیونکہ ان حالات میں اور آنے والے ایک سال تک کوئی بھی انڈسٹری مارک اپ ادا کرنے کے قابل نہیں ہوگی۔

تازہ ترین