• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ بورڈ بنانے کا خیر مقدم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن ( کے سی اے )نےکنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ بورڈ بنانے اور تعمیراتی شعبہ کو انڈسٹری کا درجہ دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا یہ ایک بہت بڑا تاریخی اقدام ہےگزشتہ دس سالوں سے اس جانب توجہ دلائی جاتی رہی لیکن گزشتہ ادواروں میں اس شعبہ کو صرف اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے استعمال کیا گیا لیکن اس کو سنجیدہ نہیں لیا گیا اس فیصلے سے ملک ایک انقلابی دور میں داخل ہوجائےگا ۔

تازہ ترین