• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا بیٹا بورس جانسن جنگجو ہے،کوروناکوہرادے گا،والد

راچڈیل (ہارون مرزا) میرا بیٹا بورس جانسن لڑاکا اور جنگجو شخص ہے اور وہ قاتل کورونا وائرس کیخلاف بھی جنگ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے والد سابق رکن پارلیمنٹ اور مصنف اسٹینلی جانسن نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کے بعد خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجھے ان کی صحت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا مگر وہ بورس جانسن کے مضبوط اعصاب اور دلیری سے پوری طرح آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا دیہات کا رہنے والا ہے اور 2ہزار ایکٹر زمین کی دیکھ بھال بھی کرتا رہا ہے۔ بورس صرف کلاسیکل ماہر نہیں بلکہ ایک دیہاتی ہونے کی وجہ سے اسکے جسم میں قوت مدافعت دیگر افراد کی نسبت زیادہ ہے۔ دوسری طرف10 ڈائوننگ اسٹریٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کسی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں اور انہیں نمونیہ بھی نہیں ۔ قیاس آرائیوں کا کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ڈاکٹروں کے مطابق55سالہ بورس جانسن مستحکم اور خوشگوار موڈ میں ہیں۔ وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق معاملات میں فرسٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ اور کابینہ کو جواب دینے کا اختیار اور صلاحیت حاصل ہے جب کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو ان کی صحت کے بارے میں مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین