• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورس جانسن اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں، ایمانوئیل میکرون

پیرس (جنگ نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جانسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں لے جانا سنجیدہ معاملہ ہے۔ میر ی  دعائیں اور ہمدردیاں اس مشکل لمحے میں بورس جانسن، اہل خانہ اور عوام کے ساتھ ہیں۔ میکرون نے کہا کہ بورس جانسن اچھے انسان اور بہترین دوست ہیں، اس آزمائش کے وقت میں انکی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا، وہ لندن کے سینٹ تھامس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین