• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمر سیزن کی آمد کے ساتھ ہی برٹش عوام کی بے چینی میں اضافہ

سٹیفورڈ (مریم فیصل)برطانیہ میں تیزی سے موسم تبدیل ہونے سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے کیونکہ سمر سیزن کا انتظار برطانیہ میں آبادہر کمیونٹی کو شدت سے ہوتا ہے۔ برطانیہ میں لاک ڈاؤن ابھی بھی جاری ہے تاکہ لوگوں کو گھروں میں ہی رکھ کر کورونا وائرس سے نمٹا جا سکے ۔ لیکن تیزی سے تبدیل ہوتا موسم برطانوی عوام کو مجبور کر رہا ہے کہ گھروں سے باہر نکلا جائے ۔سٹیفورڈ میں واک کرنے والوں ، سائیکلنگ کے شوقین افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے جو گرم موسم کے باعث خود کو گھروں میں روک نہیں پا رہے ہیں ۔ حالانکہ منسٹرز نے خبردار کیا ہے کہ ابھی بہت جلدی ہو گا کہ لاک ڈاون کو ختم کیا جائے کیونکہ ابھی برطانیہ وائرس کے پیک تک نہیں پہنچا ہے اس لئے اگر سختیوں میں نرمی کی گئی تو خدشہ ہے کہ کیسز کے تعداد میں کمی نظر نہیں آرہی ہے وہ تیزی سے بڑھنے لگے جو بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوگا۔ منسٹرز کے مطابق سختیوں میں نرمی لانے کے لئے ضروری ہے کہ تعداد میں واضح کمی ریکارڈ ہوجس کے بارے میں فی الوقت کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ کب ہوگا ۔
تازہ ترین