• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد غوثیہ لوٹن میں ایک دن میں چار افراد کی نماز جنازہ

لوٹن(نمائندہ جنگ) لوٹن کی مرکزی جامع مسجد غوثیہ کے زیرانتظام بروز پیر چار افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی، ان میں تین اموات کورونا وائرس سے ہوئیں، مرحومین کو مقامی قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا ۔تدفین کے لیے اس دن سٹاپسلے قبرستان کو سنٹرل فیونرل سروس سنٹرل ماسک لوٹن کے طارق عزیز اور شاکر کی استدعا پر رات 9 بجے تک کھلا رکھا گیا، قبرستان کے بند ہونے کے عام اوقات کار 5 بجے تک ہیں ۔ وفات پانے والوں میں ماجد حسین کے والد حاجی محمد حسین، محمد سفیر خان اور محمد ایاز کی والدہ محترمہ ، عمر گل کے والد گل عزیز، جاوید کیانی کی اہلیہ شامل ہیں۔ حاجی محمد حسین کی رحلت طبعی طور پر ہوئی آپ طویل عرصہ سے بیمار تھے جبکہ دیگر تین اموات کورونا سے ہوئیں۔ خطیب مرکزی جامع مسجد مولانا حافظ اعجاز احمد نے بتایا ہے کہ تمام مرحومین بشمول کورونا سے رحلت کر جانے والوں کو غسل دیا گیا ہے اس مقصد کیلئے سنٹرل فیونرل سروس کے رضاکاروں کو حکومتی قواعد وضوابط کے تحت لازمی تربیت دی گئی ہے جس باعث وہ کورونا کے متاثرین کو ہینڈل کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین