• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں مظالم جاری ہیں، آصف جرال

پیرس( رضا چوہدری ) دنیا بھر میں کوروناوائرس کے نتیجہ میں 80 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکیں اوردنیا کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے مگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم ، قتل وغارت ،دھونس و خواتین کی بے حرمتی جاری ہے ۔ بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں کشمیری عوام کی املاک کو نذر آتش کرنا معمول بن چکا ہے۔ جموں کشمیر فورم کے صدر آصف جرال نے جنگ سے گفتگو میں بتایا کہ شمالی کشمیر کے علاقےسوپور میں بھارتی قابض افواج نے کئی رہائشی گھروں کو نذر آتش کیا ہے ۔اس کے باوجود کشمیری عوام کےحوصلے بلند ہیں اور وہ کسی بھی صورت بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کررہےہیں ۔
تازہ ترین