• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی منسوخی سے بچنے کیلئے کوشاں

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی منسوخی سے بچنے کیلئے کوشاں 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ان کوششوں میں مصروف ہے کہ اکتوبر نومبر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ پروگرام کے مطابق کرایا جائے۔ ٹورنامنٹ کو منسوخی سے بچانے کے لئے مختلف اندا زمیں منصوبہ بندی ہورہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اگلے سال ایک اور ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں بھی ہوگا۔ حکومت اور آئی سی سی کی اجازت ملنے کی صورت میں آسٹریلیا آنے والے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ اور دو ہفتے قرنطینہ سینٹر میں گزارنے کے آپشن بھی زیر غور ہے۔ اس سلسلے میں غیر ملکی مہمانوں اور صحافیوں کے لئے بھی پلاننگ کی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے اس ایونٹ کو کرانا ایک بہت بڑا امتحان بن چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال میں ٹورنامنٹ کیلئے مختلف تجاویز پر غور کررہی ہے۔ جس میں حفظان صحت کے خطرات کو کم سے کم کرکے میچز کرانے پر غورکیا جارہا ہے۔ مجوزہ حکمت عملی پر مزید کام کرنے سے پہلے آسٹریلوی حکومت کی اجازت بھی ضروری ہوگی۔ ٹورلڈ کپ کے دوران پانچ سو سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز آسٹریلیا میں قیام کریں گے۔

تازہ ترین