• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ملک کی رمیز اور حفیظ کے ساتھ 2022 میں ریٹائرمنٹ کی تجویز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سابق کپتان رمیز راجا کو طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ مجھے آپ کو اور محمد حفیظ کو2022میں ریٹائر ہوجانا چاہیے ۔شعیب ملک نے بدھ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ ہم تینوں 2022 میں رخصتی منصوبہ بندی کرلیتے ہیں۔ رمیز بھائی، ہم تینوں ہی اپنے کیریر کے اختتام کی جانب ہیں۔چند دن پہلے رمیز راجہ نے ایک بیان میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ریٹایرمنٹ کا مشورہ دیا تھا ۔آگے چل کرشعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیان میں اپنے ردعمل کومیں اسے مذاق بھی قرار دیا ہے۔

تازہ ترین