• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ہالینڈ غیر یقینی کا شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ہالینڈ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ جولائی میں پاکستانی ٹیم نے ایمسٹلوین میں تین ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلنا ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ میزبان ملک نے ابھی تک ہم سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ لیکن ہمارے خیال میں تینوں میچ پروگرام کے مطابق ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ نیدر لینڈز اگلے دو ہفتوں میں سیریز کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتا ہے ۔ میچ ملتوی ہوسکتے ہیں۔ پاکستان نے 4، 7 اور 9جولائی کو ہالینڈمیں تین ون ڈے میچز کھیلنا ہیں جس کے بعد پاکستان ٹیم نے آئر لینڈ میں بھی دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں ۔ ڈبلن میں12اور 14 جولائی کو ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ پاکستان سے قبل نیوزی لینڈ نے ہالینڈ اور آئر لینڈ میں میچز کھیلنا ہیں ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ حکام بھی دورہ یورپ نہ ہونے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں ۔ ہالینڈمیں کورونا وائرس کے 19 ہزار سے زائد کیسز ہیں جبکہ اب تک 21 سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین