• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوز بٹلر کی ورلڈ کپ شرٹ 65 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

جوز بٹلر کی ورلڈ کپ شرٹ 65 ہزار پاؤنڈز میں نیلام  


کراچی (سٹاف رپورٹر) لارڈز میں ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کی تاریخی جیت کے ہیرو جوز بٹلر کی یادگاری ورلڈکپ شرٹ 65 ہزار پاؤنڈز میں نیلام ہوگئی۔ شرٹ کے لیے 82 لوگوں نے بولی لگائی۔ جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ یہ شرٹ ان کے لیے بہت اہم ہے لیکن جس مقصد کے لیے اس کو نیلام کیا گیا وہ سب سے خاص ہے بٹلر اس شرٹ سے ملنے والی رقم کورونا وائرس کے لیے فنڈ میں دیں گے تاکہ اس رقم سے انگلینڈ میں میڈیکل کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

تازہ ترین