• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آسکنسن (جنگ نیوز) سابق برازیلی فٹبالر رونالڈینو کو قید سے رہا کردیا گیا۔ وہ جعلی کاغذات پر پیراگوائے میں داخل ہونے کے الزام میں گذشتہ 32 روز سے زیر حراست تھے۔ اب انہیں مقامی ہوٹل میں نظر بند کیا گیا ہے۔ رونالڈینو کو ہوٹل چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہیں اور ان کے بھائی کو چھ ماہ کی سزا سنائی گئی تھی لیکن اطلاعات کے مطابق انہیں 16 لاکھ ڈالر زر ضمانت کے عوض مشروط رہائی ملی ہے۔
تازہ ترین