اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پٹرولیم ڈویژن کے دو اہم ادارے پی پی ایل اور پی ٹی ایل کے ا نضمام کےلئے سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن اسد حیادالدین کی صدارت میں ایل اہم اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں دونوں اداروں کو ضم کرنے کےلئے طریقہ کار مرتب کیا جائے گا،یہ اجلاس حکومت کی طرف سے کئے گئے فیصلے کے نتیجے میں منعقد ہو رہا ہے جس میں بنیادی معاملے کو طے کرنے کیلئے دونوں اداروں پی ایل ٹی ایل اور پی پی ایل، اور پی ایل ایل اور پی ایل ٹی ایل کے بورڈ آف ڈاریکٹرز کے سامنے پیش کیا جائے گا،اجلاس میں تمام قانونی پہلوؤں کو جانچا جائے گا،اور تمام دیگر تقاضے پورے کئے جائیں گے، انضمام کے بعد ایل این جی کی دونوں کمپنیاں ایک خود مختار ادارے کے طور عمل میں آئے گا، ایک سینئر افسر نے بتایا کہ بعد ازاں عمل میں آنے والا یہ ادارہ پاکستان اسٹیٹ آئل میں ضم کردیا جائے گا ۔