• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب اور خسرو بختیار (ڈمیز) کی آج ”خبرناک“ میں بیٹھک

کراچی (جنگ نیوز) طنز و مزاح سے بھر پور ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں جمعرات کو گورنر پنجاب اور خسرو بختیار (ڈمیز) کی بیٹھک ہوگی۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ تنزلی نہیں ڈبل منسٹر بنا ہوں۔ شو کے دوران دونوں مہمانوں کی مزیدار باتوں کے علاوہ جو موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں ”گورنر ہاؤس میں راشن تقسیم، ذخیرہ اندوزوں کے ہاتھوں حکومت کلین بولڈ، اندر بیوی باہر پولیس شوہر بے چارے رُل گئے، عمران خان کو ٹی وی سے دور رہنے کا مشورہ اور ایک انار سو بیمار“ شامل ہیں۔ پروگرام میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ چوہدری سرور کا لنگوٹیا اُن کے کان میں کیا کہہ گیا؟؟ ”خبرناک“ کا دلچسپ شو ناظرین علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات 11 بجکر 5 منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔

تازہ ترین