• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مریضوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، صدر علوی

اسلام آباد (نما ئندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں اعلی ٰسطح کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر چوہدری محمد سرور، صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام شریک ہو ئے ،ا جلاس میں کورونا کی وباء سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔صدرعارف علوی نے کہا کہ کرونا سے متعلق ڈیٹا اپ ڈیٹ،مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،مشتبہ مریضوں کو ٹھہرانے کے لیے قائم آئسولیشن مراکز میں بھی اعلیٰ معیار کی سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

تازہ ترین