• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیسی فنڈسے رقم فراہمی غیرقانونی ہے‘آفیسرزفاؤنڈیشن

کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر) سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (SESSI) کے فنڈ سے ’’ایمرجنسی ریلیف‘‘ اور ’’کورونا ریلیف فنڈ‘‘ میں مجموعی طور پر 45کروڑ روپے دیئے جارہے ہیں، جس میں سے 20کروڑ روپے کی رقم جاری بھی کی جاچکی ہے تاہم سیسی کی گورننگ باڈی کے اس فیصلے پر سیسی آفیسرز مینجمنٹ فائونڈیشن نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیاہے۔ فائونڈیشن کے اراکین نے گورننگ باڈی سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ بھی کیا ۔ ذرائع کے مطابق سیسی کی گورننگ باڈی نے بدھ یکم اپریل کو سیسی ہیڈ آفس میں ہوئے اپنے اجلاس میں سندھ حکومت کے ’’کرونا ریلیف فنڈ‘‘ میں 25کروڑ روپے اور ’’ایمرجنسی ریلیف کے لیے 20کروڑ روپے دینے کی منظوری دی تھی، جس میں سے ایمرجنسی ریلیف کی مد میں 20کروڑ روپے کی رقم جاری بھی کی جاچکی ہے۔ اس ضمن میں آفیسرز فائونڈیشن کا کہنا ہےکہ اجلاس ہوئے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجودبھی اس بارے میں کوئی باضابطہ خبر جاری نہیں کی گئی جو معنی خیز ہے۔
تازہ ترین