• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گیا

خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گیا 


اسلام آباد(این این آئی) قومی ایئرلائن کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے136 پاکستانیوں کولے کراسلام آباد پہنچ گیا۔ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اوراسکریننگ کی۔ 135 مسافروں اور11 کریو ممبرکو مختص ہوٹلوں کے قرنطینہ منتقل کردیا گیا جبکہ بلال نامی مسافرکوجسم کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پرپمزمنتقل کردیا گیا ۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں اور کریو کے خون کے نمونے ہوٹل میں لیے جائیں گے، کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

تازہ ترین