• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی، رمضان کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کو ڈھائی ارب دینے کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کےلیے وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کےتحت ڈھائی ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

بجلی صارفین کےلیے ریلیف دینے سے متعلق سمری آج تک کےلیے موخر کر دی، ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔

چیئرمین ای سی سی نے یوٹیلٹی سٹورز کو ہدایت کی کہ کورونا اور رمضان کے پیش نظر عوام کو کم قیمت اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، دسمبر 2019کے بعد یوٹیلٹی سٹورز کو اشیاء کی خریداری کے لیے 21ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔

رمضان پیکج میں آٹے، گھی، چینی، دالوں کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہینگی، مشروبات، بیسن،کھجوروں پر مزید رعایت ملے گی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے 50ارب روپے کے ریلیف پیکچ میں سے ڈھائی ارب روپے رمضان ریلیف پیکچ کےلیے منظورکیے گئے ہیں۔

حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس، نوجوان قرضہ پروگرام کی ایگزیکٹو ایجنسیوں کو ادائیگی کیلئے 84کروڑ20لاکھ کی ضمنی گرانٹ منظور کرلئے گئے۔

تازہ ترین