• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس اور لاک ڈائون، دنیا بھر میں کنڈوم کی قلت کا خدشہ

کوالا لمپور (اے ایف پی) کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کیے گئے لاک ڈائون سے ملائیشیا میں جہاں دیگر صنعتوں کو نقصان ہوا ہے وہاں کنڈوم کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے جس سے طلب و رسد میں فرق بڑھ گیا ہے۔ ملک میں کنڈوم بنانے والے سب سے بڑے ادارے کا کہنا ہے کہ مانع حمل پروڈکٹ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ لاک ڈائون ختم کرنے سے ڈبلیو ایچ او نے تباہ کن نتائج کی پیشگوئی کی ہے۔ دنیا بھر میں انسانوں کی آدھی سے زیادہ آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے۔ ملائیشیا دنیا میں ربڑ پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور یہی ملک دنیا میں سب سے زیادہ کنڈوم تیار کرتا ہے۔
تازہ ترین