• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ مجیب کا قاتل سابق فوجی افسر گرفتار 45 سال بعد سزائے موت کی تیاریاں

کراچی(ٹی وی رپورٹ)بنگلادیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں ملوث سابق فوجی افسر کیپٹن عبدالمجید کو 25سال بعد گرفتار کرلیا گیا۔ 

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شیخ مجیب الرحمان کو 15 اگست 1975 کو فوجی بغاوت کے دوران قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد ان کے قتل کے الزام میں متعدد فوجیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 

عدالتی کارروائی کے دوران ہی عبدالمجید مبینہ طور پر بھارت فرار ہوگیا تھا تاہم بعد ازاں 1998 میں مقامی عدالت نے عبدالمجید سمیت ایک درجن فوجی افسروں کو شیخ مجیب کے قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

بنگلادیشی سپریم کورٹ نے 2009 میں عدالتی فیصلہ برقرار رکھا تھا جس کے چند ماہ بعد ہی دیگر 5 ملزمان کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

تازہ ترین