• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبِ برات پر قبرستانوں کو بند کردیا تھا، وسیم اختر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے قبرستانوں میں گورکن کو خصوصی حفاظتی لباس مہیا کردیئے گئے ہیں تاکہ ان قبرستانوں میں تدفین کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے، یہ بات انہوں نے کے ایم سی کے قبرستانوں کے عملے کے لئے خصوصی حفاظتی لباس اور سامان انچارج قبرستان اقبال پرویز کے حوالے کرتے ہوئے کہی،میئر کراچی نے کہا کہ شب برأت کے موقع پر مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام قبرستانوں کو بند رکھا گیا تھا تاکہ وہاں مجمع نہ ہو اور شہریوں کے بہتر مفاد میں یہی تھا کہ وہ گھروں میں رہ کر عبادات کریں، انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کے باہر اس سال مختلف اشیاء کے اسٹال نہیں لگائے گئے اور اس کی وجہ بھی مکمل لاک ڈاؤن پر عمل کرنا تھا، میئر کراچی نے شہریوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہیں اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کو ہر صورت میں یقینی بنائیں، انہوں نے انچارج قبرستان کو ہدایت کی کہ وہ معمول کی تدفین کے عمل کو جاری رکھیں اور شہریوں سے تعاون کریں، انہوں نے قبرستان میں جنازے کے ساتھ صرف قریبی رشتہ دار وں کو ہی داخل ہونے کی اجازت ہے اس لئے زیادہ تعداد میں افراد جنازے کے ساتھ قبرستان نہ آئیں۔

تازہ ترین