• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کراچی پولیس میں سیکورٹی کے حوالے سے کام کرنے والے مختلف یونٹس جن سیکورٹی ٹو، ایس ایس یو،کورٹ پولیس، محافظ فورس اور فارن سیکورٹی سیل شامل ہیں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پر افسران وملازمان کو دی گئیں سہولتوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی آمد پر ڈی آئی جی سیکورٹی آپریشنز مقصود احمد میمن، ایس ایس پی سیکورٹی ٹو سلمان احمد، کمانڈنٹ ایس ایس یو ایس ایس پی غلام مرتضیٰ تبسم، ایس ایس پی چوہدری اسد کورٹ پولیس، ایس پی محافظ عبدللہ میمن نے انکا استقبال کیا اور اس موقع پر ایس ایس یو کے چاک و چوبند دستے نےسلامی دی۔

تازہ ترین