• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ویو سے میزائل نما گولہ ملا،ٹرف فلیئر ہے، نیوی ماہرین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) درخشاں سی ویو پولیس نےساحل سے مارٹر گولہ ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو درخشاں تھانے کی حدود سی ویو پر پولیس چیک پوسٹ کے سامنے ساحل پر مارٹر گولہ ٹائپ چیز ملنے پر پولیس اور رینجرز نےجائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ،اطلاع ملنے پر پاکستان نیوی کی ٹیم بھی پہنچ گئی،معائنے کے بعد بی ڈی ایس اور نیوی کےماہرین کا کہنا کہ ملنے والے میزائل نما گولے میں بارود نہیں ہے ،اس کو ٹیکنیکل زبان میں ٹرف فلیئر کہا جاتا ہے اس میں فلوٹنگ کاک ہوتا ہے اور یہ فلیئر ہدف کو روشنی فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جا تا ہے ،پویس کے مطابق سمندر میں کلر چھوڑنے کے لئے عمومااستعمال ہوتا ہے،سرکاری ادارے ساحلوں کے قریب فوجی مشقوں میں بھی اس ٹائپ کے ٹرف فلیئر استعمال کر تے ہیں۔

تازہ ترین