کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی وباء پھیلنے سے روکنے کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے 23 مارچ سے8 اپریل تک صوبے میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کراچی پولیس نے مجموعی طور پر 720مقدامات درج اور 1932 افرادکو گرفتا ر کیا گیا ۔