• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (این این آئی) ملکی تاریخ میں پہلی بار کراچی میں شب برأت انتہائی سادگی اور خاموشی سے منائی گئی۔ شہریوں نے اپنے گھروں تک محدود ہوکر انفرادی عبادت کا اہتمام کیا۔ حکومت سندھ نے مساجد، مزارات ا ور قبرستانوں میں جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس ضمن میں کراچی کے تمام تھانوں کے ذریعے مساجد انتظامیہ کو متنبہ کر دیا گیا تھا کہ نماز عشاکے بعد مساجد میں کسی کو رکنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کراچی میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کے ابتدائی مرحلے میں شہر کے تمام قبرستانوں کو سیل کر دیا گیا تھا ۔اس پابندی کی وجہ سے شہری قبرستان میں روایتی انداز میں حاضری نہ دے سکے۔قبرستان جانے والے راستوں اور اطراف کی گلیوں اور سڑکوں پر پولیس اور رینجرز نے ناکے اور رکاوٹیں لگا کر شہریوں کو قبرستان کی جانب بڑھنے سے روک دیا تھا۔ قبرستانوں کے دروازوں پر تالے ڈال کر بند کردیئے گئے۔ کراچی میں 100سے زائد مسلم قبرستانوں میں بھی داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

تازہ ترین