• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کا میٹر ریڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کا میٹر ریڈنگ شروع کرنے کافیصلہ،جن علاقوں میں میٹر ریڈنگ سیفٹی کی بنیاد پر ابھی ممکن نہیں وہاں کم ایوریج کی بنیاد پر بلنگ کی جائیگی ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جن صارفین نے مارچ کے ایوریج بلز ادا نہیں کیےوہ اپریل کے میٹر ریڈنگ کے بلز کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں ان سے مارچ کے بل کے لیٹ پیمنٹ سرچارج بھی وصول نہیں کیے جائیں گے300 یونٹس ماہانہ سے کم کے بلوں کو حکومت کے اعلان کے مطابق اقساط کی سہولت دی جائیگی، ترجمان نے کہا کہ جن علاقوں میں میٹر ریڈنگ فورا شروع کی جارہی ہے، وہاں صارفین سے کے الیکٹرک کی گزارش ہے کہ عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں کراچی کے تمام علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی پہلے سے جاری ہےصوبائی اور وفاقی حکومت سے کے الیکٹرک کی درخواست ہے کہ بڑھتے ہوئے 240 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کو فی الفور یقینی بنایا جائے تاکہ کراچی میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں خلل نہ آئے۔

تازہ ترین