• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کیلئےبھی کورونا خطر ناک ثابت ہورہا ہے،گور نر پنجاب

الاہو(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک، تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اور صوبائی اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئر مین محمد وسیم رامے کی ملاقات، جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں افواج پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا انسانوں کے ساتھ ساتھ معیشت کیلئے بھی خطر ناک ثابت ہورہا ہے۔ اپوزیشن ہر معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی پالیسی چھوڑ دیں اور کوروناکے خلاف حکومتی اداروں کیساتھ کھڑی ہوجائے ہم سب نے ملکر 22کروڑ پاکستانیوں کو کورونا کی وبا ء سے محفوظ بنانا ہے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ہونیوالی ملاقاتوں کے دوران کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی اس موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کورونا کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں حکومت کا ساتھ دے، کیونکہ کورونا جتنا زیادہ پھیلے گایہ ملک وقوم کیلئے اتناہی تباہ کن ہوگا اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ سڑکوں پر گھومنے کی بجائے اپنے گھروں میں رہیں تاکہ وہ خود بھی کورونا سے بچیں اور دوسروں کو بھی کورونا سے بچائے۔
تازہ ترین