• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سی یونیورسٹی میں لوگوں کی راہنمائی کیلئے ٹیلی کونسلنگ سینٹر قائم

لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے اضطراب،ذہنی تناؤ،خوف یا دیگر نفسیاتی مسائل کاسامنا کر رہے لوگوں کے لیے ٹیلی کونسلنگ سینٹر قائم کر دیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بتایا کہ یونیورسٹی کے شعبہ سائیکاجی کے زیرِ اہتمام قائم ہونے والے سینٹر کے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں،اس سینٹر کا افتتاح گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور09اپریل کو کریں گے۔وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کے ماہرینِ سائیکالوسٹ سے مشاورت کے لیے اوقات کار اور فون نمبر یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین