• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیبل ٹی وی چینلز پر تعلیم گھر کی نشریات کو برقرار رکھنے کیلئے فوکل پرسن تعینات

لاہور(خبر نگار)بچوں کو کیبل ٹی وی چینلز پر تعلیم گھر کی نشریات کو برقرار رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے فوکل پرسنز تعینات کردیے،شہر کی پانچ تحصیلوں میں فوکل پرسن تعینات کردیے گئے ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین تحصیل سٹی کے فوکل پرسن ہونگے ۔سید اعجاز نقوی کو کینٹ تحصیل کا فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ۔عامر شہزاد کو رائیونڈ تحصیل کا فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ۔شالیمار تحصیل کے لیے عارف خان کو فوکل پرسن تعینات کردیا گیا۔شاہد علی کو ماڈل ٹاؤن تحصیل کا فوکل پرسن تعینات کردیا گیا۔ تمام فوکل پرسنز متعلقہ حکام سے بھی رابطے میں رہیں گے ۔
تازہ ترین