• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت قومی اور سیاسی یکجہتی قائم کرنے کا موقع گنوا چکی ‘سید ناظم حسین شاہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سید ناظم حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹرانسپورٹ سروس کی بحالی بارے آدھا تیتر آدھا بٹیر پالیسی پر چل رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں کسی بھی وقت اشیائے ضرورت کی عدم دستیابی کا بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات حکمت عملی سے عاری ہیں کورونا وائرس جیسی مشکل صورتحال میں جہاں حکومت قومی اور سیاسی یکجہتی قائم کرنے کا موقع گنوا چکی ہے ۔ انہوں نے کہا ٹرانسپورٹ شعبہ سے وابستہ سپیئر پارٹس،آٹو مکینک،پنکچر شاپس،روڈ سائیڈ ہوٹلز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی پر بدستور بندش عائد ہے۔ ایسی صورتحال میں کراچی سے چل کر ملک بھر میں اشیائے ضرورت سپلائی کرنے والے گڈز ٹرانسپورٹرز کیسے اپنی سروس کو بحال کرسکتے ہیں ۔کسی بڑے عوامی بحران سے بچنے کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ سے متعلقہ دیگر پیشوں کو بھی فوری طور پر کھولا جائے۔
تازہ ترین