• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتیاطی تدابیرپر عمل کر کے کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے‘ عامر ڈوگر

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی وایم این اے ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرکے کوروناکوشکست دی جاسکتی ہے۔ حکومت کرونا وائر س سے بچاؤکیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران عوام اپنی نقل وحرکت محدود کرلیں بصورت دیگر مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے ،حکومت کو عوام کی جانیں عزیز ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک گھنٹہ گھر میں عوام کوفیس ماسک اورسینیٹائزر تقسیم کرنے کے موقع پر کیا ، اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر فہد اسحاق سانگی بھی ہمراہ تھے ۔ملک محمدعامرڈوگر نے مزیدکہا ہے کہ اشیاءخوردونوش کی فراوانی یکسر اورمسلسل بنائی جارہی ہے۔
تازہ ترین