• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹرز میں حفاظتی کٹس تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور، خانیوال، روجھان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حفاظتی کٹس تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر موجود عملے کی حوصلہ افزائی کی، وفد میں ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر عمران مزاری، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق اور دیگر شامل تھے، قبل ازیں صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں وفد نے خانیوال ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود ایم ایس و دیگر عملے میں بھی حفاظتی سامان تقسیم کیا، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا فرنٹ لائن پر لڑنے والے اپنے ان مجاہدوں کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہینگے۔
تازہ ترین