• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعددمقدمات میںملوث ملزمان کا ریمانڈ منظور‘ جیل بھجوانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ریاض مسیح‘ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد سجاد عرف رانجھا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔شہری ریاض حسین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالرحمانکا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس تحویل میں دینے کا حکم دیا ، قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد اسدکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا جبکہبچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالستارکا کل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرنے اور متاثرہ بچی کا میڈیکل کرانے کی درخواست منظور کر لی۔
تازہ ترین