• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 10اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ الزام تراشی اور نمبر گیم کی بجائے سیاسی جماعتیں کورونا کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے آل پارٹیز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گا۔ جس کی صدارت چودھری پرویز الٰہی کریں گے۔

اجلاس میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے نامزد ارکان شرکت کریں گے۔

گیارہ رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کورونا کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لے گی۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عوام کی معاشی ضروریات پوری کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

تازہ ترین