• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ نے گروپ کالنگ کا طریقہ کار مزید آسان بنا دیا

واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کے لیے گروپ کالنگ کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا ہے۔

پہلے گروپ چیٹ میں کال کرنے کے لیے واٹس ایپ صارفین کو گروپ کے افراد کو علیحدہ علیحدہ کلک کے ذریعے آڈیو یا ویڈیو کال میں شامل کرنا پڑا تھا۔

لیکن اب واٹس ایپ انتظامیہ نے چار افراد یا اس سے کم کے گروپ کے لیے آڈیو ویڈیو کالنگ کے طریقہ کار کو انتہائی سہل کر دیا ہے یعنی اب چار یا کم افراد کے گروپ کے افراد براہ راست آڈیو یا ویڈیو کال کے بٹن کر کلک کر کے گروپ کالنگ کے فیچر سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین